ممبئی 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماجی کارکن انا ہزارے ایک بار پھر تحریک چلانے جا رہے ہیں۔بدھ کو صبح 10 بجے وہ مہاراشٹر کے اپنے گاؤں رالے گن سدھی میں بھوک ہڑتال پربیٹھیں گے ۔منگل کو انہوں نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ لوک پال قانون بنے5سال ہو گئے اور نریندر مودی حکومت پانچ سال بعد بار بار بہانے کرتی ہے۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ نریندر مودی حکومت کے دل میں اگر ہوتا تو کیا 5 سال کاانتظار ضروری تھا؟۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے اناہزارے نے یہ بھی صاف کہاہے کہ یہ میری بھوک ہڑتال کسی شخص اور پارٹی کے خلاف نہیں ہے۔سماج اور ملک کی بھلائی کے لیے باربار میں تحریک چلاتا آیا ہوں، اسی طرح کی یہ تحریک ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 2011۔12 میں انا ہزارے کی قیادت میں دہلی کے رام لیلا میدان پر اس وقت کے UPA حکومت کے خلاف بڑی تحریک ہوئی تھا۔ اس تحریک میں شامل بہت سے چہرے اب سیاست میں آ چکے ہیں لیکن اناایک بار پھر بھوک ہڑتال پر بیٹھنے جا رہے ہیں۔اگرچہ اس بار تحریک کا مرکز دہلی نہ ہوکر انا کا اپنا گاؤں رالے گن سدھی ہی ہے۔